26 جون 2013
وقت اشاعت: 18:13
ورلڈ ہاکی سیریز: وارم اپ میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو ہرا دیا
جیو نیوز - ایپوہ … ورلڈ ہاکی سیریز سے قبل وارم اپ میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ورلڈ ہاکی سیریز سے قبل ہونے والے وارم اپ میچ میں گرین شرٹس کو ارجنٹائن کے ہاتھوں ایک گول سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ وارم اپ میچ پچیس پچیس منٹ کے 2 ہاف پر مشتمل تھا ، پہلے ہاف میں تو کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، البتہ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن نے گول کیا اور میچ بھی اپنے نام کر لیا۔ ورلڈ سیریز ہاکی 29 جون سے ملائیشیا میں شروع ہو گی ۔