7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:6
پی سی بی کے زیر اہتمام رمضان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراچی میں شروع
جیو نیوز - کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمامرمضان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراچی میں شروع ہوگیا۔ایونٹ کے پہلے روز چوکوں اور چھکوں کی برسات سے شائقین خوب محظوظ ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں رمضان ٹی ٹوئنی کپ کا میلہ سجادیا۔ ایونٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے۔پہلے میچ میں یو بی ایل نے یونس خان کی قیادت میں کھیلنے والی حبیب بینک کو بائیس رنز سے ہرادیا۔دوسرے میچ میں پی آئی اے نے اسٹیٹ بینک کو نو وکٹ سے زیر کیا۔میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کے شعیب ملک اور آغا صابر کی نصف سنچریاں تھیں۔کرکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں کارکردگی دکھاکر ٹیم میں کم بیک کی کوشش کریں گے۔قومی کرکٹرز نے کراچی کا رخ کیا تو شائقین کیسے گھر بیٹھے رہتے، وہ بھی فیملیز کے ساتھ اسٹیڈیم آگیے اور میچز کو انجوائے کیا۔شائقین اور کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا، بلکہ ہوم گراونڈ پر انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم فینز کو بھی اچھی تفریح میسر آئے گی۔