تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:2

قومی کرکٹ ٹیم آج رات ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی

جیو نیوز - کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لئے آج رات کراچی سے روانہ ہوگی۔ ٹیم کل رات لاہور سے کراچی پہنچی جہاں سے وہ آج رات ویسٹ انڈیز کے لئے روانہ ہوگی۔ اسکواڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی، اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد، عمر اکمل، حارث سہیل، ذوالفقار بابر اور سہیل تنویر کی واپسی ہوئی ہے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، عمر اکمل ٹی ٹوئنٹی میچز میں وکٹ کے پیچھے فرائض انجام دیں گے۔ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں 11 جولائی کو وارم اپ جبکہ میزبان ٹیم کے خلاف پہلا ون ڈے 14 جولائی کو کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.