7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:19
یوسین بولٹ نے ڈائمنڈ لیگ میں200 میٹر ریس جیت لی
جیو نیوز - سینٹ ڈینس، فرانس…اولمپک چمپئن یوسین بولٹ نے ڈائمنڈ لیگ میں200 میٹر ریس جیت کر اس سال کا تیز ترین ریکارڈ قائم کردیا۔ پیرس میں جاری ڈائمنڈ لیگ میں یوسین بولٹ عمدہ فارم میں نظر آئے، انہوں نے 200 میٹر کا فاصلہ صرف 19 عشاریہ سات تین سیکندز میں طے کرکے مخالفین کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔اس کامیاب کے ساتھ ہی انہوں نے اگلے ماہ ماسکو میں ہونے والی ورلڈ چمپئن شپ سے قبل خود کو فٹ قرار دے دیا۔ ایک اور اولمپک چمپئن جمیکا کی شیلی این فریزر پرائس نے خواتین کی 100 میٹر ریس 10 عشاریہ نو دو سیکنڈز میں جیت لی۔ امریکا کے ایریز میریٹ نے مردوں کی 110 میٹر ہرڈلز 13 عشاریہ صرف نو سیکنڈز میں اپنے نام کی۔کیرانی جیمز نے 400 میٹر کا فاصلہ 43 عشاریہ نو چھ سیکنڈز میں طے کیا۔روسی اولمپک چمپئن اینا چیچیو رووا نے ہائی جمپ اور نیوزی لینڈ کی ڈبل اولمپک چمپئن ویلری ایڈمز نے شاٹ پٹ ایونٹ اپنے نام کیا۔