تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 جولائی 2013
وقت اشاعت: 10:51

ومبلڈن ٹینس:جوکووچ اور اینڈی مرے آج فائنل میں مدمقابل ہونگے

جیو نیوز - لندن …سربیا کے نوواک جوکوووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے آج ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے مینز سنگلز کے فائنل میں مدمقابل ہونگے۔ امریکا کے برائن برادرز نے مینز ڈبلز ٹائٹل جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیاایک طرف ہیں ٹاپ سیڈ نوواک جوکوووچ جن کے پاس ایک مرتبہ پھر چمپئن بننے کا موقع ہیتو دوسری جانب ہیں اینڈی مرے، جو اگر جیت گئے تو ومبلڈن کو 77 سال بعد مقامی چمپئن مل جائے گا۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں جوکووچ نے مرے کو 11 میں شکست دی جبکہ 7 میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب ومبلڈن کے ڈبلز ایونٹ میں امریکی جوڑی مائیک برائن اور باب برائن نے انوکھا ریکارڈ بناڈالا۔ برائن برادرزکا مقابلہ تھا یوان ڈوڈج اور مارسیلو میلو سے، دونوں ٹیموں نے بھرپور مقابلہ تو کیا لیکن امریکی جوڑی نے دوسرا، تیسرا اور چوتھا سیٹ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ وہ ایک ہی وقت میں تمام گرینڈ سلیم ایونٹس جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.