تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 جولائی 2013
وقت اشاعت: 20:19

گیلاک ٹیکوز نے انٹرروورز فٹبال لیگ ٹرافی جیت لی

جیو نیوز - کراچی…شکیل یامین کانگا…عبدالرحمن کی عمدہ کارکردگی کی بدولت گیلاک ٹیکوز نے ماریو برادرز کو 1-0 کی شکست دیکر انٹر روورز کلب فٹبال لیگ 2013ء کی ٹرافی جیت لی۔ مہمان خصوصی مبین پیرزادہ، سیکریٹری اسپورٹس ایم ڈی آر اے نے فاتح ٹیم کے کپتان اسامہ نور کو ونر ٹرافی اور5ہزار روپے کا کیش انعام دیا۔ ایف سی روورز ملیر کینٹ فٹبال گراوٴنڈ پر کھیلے جانے والے ٹورنامٹ کے فائنل میں گیلاک ٹیکوز اور ماریو برادرز کے مابین سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ابتدا ہی سے شاندار کھیل پیش کیا لیکن کوئی بھی کھلاڑی گول نہ کرسکا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔وقفہ کے دوران مہمان خصوصی مبین پیرزادہ، اسپورٹس سیکریٹری ایم ڈی آر اے کا تعارف آرگنائزنگ سیکریٹری خالد مجید نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی مبین پیرزادہ نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی روورز کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ملیر کینٹ میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کو سراہتے ہوئے آرگنائزنگ سیکریٹری خالد مجید اور ان کے ساتھیوں کے اقدام کو قابل تعریف قرار دیا۔دریں اثناء آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے پاکستانی کی جونیئر ٹیم بیجنگ پہنچ گئی۔ چیمپئن شپ 11 سے 19 جون تک چین کے شہر بیجنگ میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی محسن امین، عامر طارق، حمزہ اکبر اور محمد ماجد علی کریں گے جبکہ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ ڈیلی گیٹ کی حیثیت سے ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں 29 ممالک کے 87 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جنہیں 14 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.