تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جولائی 2013
وقت اشاعت: 15:21

پہلا ایشز ٹیسٹ: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 311 رنز کا ہدف

جیو نیوز - ناٹنگھم … ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت 311 رنز کا ہدف دے دیا، میزبان ٹیم دوسری انگز میں 375 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ ناٹنگھم میں جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری انگز میں انگلینڈ کے ای این بیل نے سنچری اسکور کی اور ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر لا کھڑا کیا، ایک متنازع فیصلے کے باعث چانس پانے والے کرس براڈ نے 65 رنز بنائے، ان کے علاوہ پیٹرسن اور کپتان الیسٹر کک نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹرسڈل نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے 311 رنز کا ہدف ملا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.