تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 جولائی 2013
وقت اشاعت: 15:6

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ، راہول ڈریوڈ بطور گواہ پیش ہوں گے

جیو نیوز - نئی دلی…انڈین پریمئیر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کو دلی پولیس گواہ کے طور پر پیش کرے گی۔آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں مدد کے لئے سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ استغاثہ کے گواہ کے طور پر پیش ہوں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق دلی پولیس راجستھان رائلز کے کپتان کا بیان ریکارڈ کرچکی ہے ، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث انکیت چوون، سری سانتھ اور اجیت چنڈیلا کا تعلق بھی راجستھان رائلز سے تھا۔جبکہ کلب کی مالک شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا سے بھی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ اور سٹے بازی سے متعلق پوچھ کچھ کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.