17 جولائی 2013
وقت اشاعت: 22:48
پاکستان کے تمام کیوئسٹ ورلڈجونیئراسنوکرچیمپین شپ سے باہرہوگئے
جیو نیوز - کراچی…پاکستان کے تمام کیوئسٹ ورلڈجونیئراسنوکرچیمپین شپ سے باہرہوگئے،کوئی پاکستانی کھلاڑی کوارٹرفائنل تک بھی نہ پہنچ سکا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدائی میچوں میں اچھا کھیل پیش کیا تاہم بعد ازاں کوئی بھی اپنی کارکردگی برقرار نہ رکھ سکا اس طرح پاکستان کے تمام کھلاڑی ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپین شپ سے باہر ہوگئے اور کسی کھلاڑی کو کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل نہ ہوسکی۔