18 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:20
پاکستان اسپورٹس بورڈ سے 70 ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے 70 ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ایس بی کے جن ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے ان میں زیادہ تر مالی،مزدور اور سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں،ان ملازمین کو پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے بھرتی کیا تھا۔ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بورڈ امیر حمزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ صرف غیر قانونی اور غیرمنظور شدہ آسامیوں پربھرتی ہونیوالے ملازمین کوہی فارغ کیاجائیگا۔ ملازمین نے اپنی برطرفی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔