تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:24

گریجویٹ کرکٹر ہی پی سی بی انتخاب لڑنے کا اہل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی تقرری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔عدالت نے ذکا اشرف کی بطور چیرمین پی سی بی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔یہ تفصیلی فیصلہ 30 صفحات پر مشتمل ہے۔فیصلہ میں تحریر کیا گیا ہے کہ ذکا اشرف کی تقرری کرکٹ کے تجربہ کے بجائے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر کی گئی ۔عدالت نے مزید قرار دیا کہ آئین میں کی جانے والی 19ویں ترمیم کے بعد صدر کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں کردار صرف علامتی ہے۔عدالت نے کہا کہ چیئر مین پی سی بی کے امیدوار کو بھی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترنا چاہیے۔فرسٹ کلاس یا ٹیسٹ کرکٹر اور گریجویٹ ہی چیرمین پی سی بی کا انتخاب لڑسکتا ہے،ہائیکورٹ نے پی سی بی سے غیر ضروری افسران کو فوری عہدے سے ہٹانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.