20 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:46
ایشزسیریز:انگلینڈ کی دوسرے ٹیسٹ میں مضبوط پوزیشن، 566 رنز کی برتری
جیو نیوز - لندن … ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہوگئی ہے، میزبان ٹیم کو آسٹریلیا پر 566 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے جبکہ ابھی اس کے 5 کھلاڑی باقی ہیں، جو روٹ 178 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ نے دوسری اننگز 31 رنز 3 آوٴٹ سے آگے بڑھائی، جو روٹ اور ٹم بریسنن نے اسکور 129 رنز تک پہنچایا، بریسنن 38 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، اس کے بعد جوروٹ اور این بیل نے 153 رنز کی شراکت بنائی، بیل نے 74 رنز اسکور کئے، جوروٹ 178 رنز پر ناٹ آوٴٹ ہیں، کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کا اسکور 5 وکٹ پر 333 رنز رہا، انگلش ٹیم کو آسٹریلیا پر 566 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔