24 جولائی 2013
وقت اشاعت: 14:1
پاکستان کاویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ
جیو نیوز - سینٹ لوشیا…پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پانچواں اورآخری میچ سینٹ لوشیا میں کھیلا جارہاہے، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آخری ون ڈے میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور وہاب ریاض کی جگہ اسدعلی کوموقع دیا جارہا ہے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے بھی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کیمروج کی جگہ ٹینو بیسٹ کو کھلایا جارہاہے۔5میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 2-1کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوگیا۔