18 اگست 2013
وقت اشاعت: 9:40
دورہ زمبابوے، قومی ٹیم آج رات ہرارے روانہ ہوگی
جیو نیوز - لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لئے آج رات ہرارے روانہ ہو گی ، سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو ہوگا۔زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیئے مختصر دورانئے کا ٹریننگ کیمپ لگایا گیا، جو لاہور میں ہونے والی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوا۔ کھلاڑی انڈور اسکول میں ٹریننگ پر مجبور رہے۔ گرین شرٹس آج رات دبئی کے راستے زمبابوے کے لئے روانہ ہوں گے جہاں وہ دو ٹی 20 ، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ سیریز کا آغاز 23 اگست کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔