21 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:46
دورہ زمبابوے، سرفراز کو ویزا نہ مل سکا، عدنان اکمل کو گرین سگنل مل گیا
جیو نیوز - لاہور … زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو تاحال ویزہ نہیں مل سکا جس کے بعد عدنان اکمل کو ٹیم میں شامل ہونے کیلئے گرین سگنل مل گیا۔ سرفراز احمد کو ہفتے کو وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لیکن ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے اب ان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شمولیت مشکوک ہوگئی ہے، ان کی جگہ عمر اکمل کے بھائی عدنا ن اکمل کو زمبابوے کیلئے روانگی کا گرین سگنل مل گیا ہے۔ وہ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 23 اگست کو کھیلا جائے گا ۔