23 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:7
ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کل سے ملائیشیاء میں شروع ہوگا
جیو نیوز - کوالمپور…ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ کل سے ملائِیشیاء میں شروع ہوگا پاکستان ٹیم پہلا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ ایشیاء کپ کے نویں ایڈیشن میں کل تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم جاپان ، بھارت عمان ، میزبان ملائیشیاء اور چائنیز تا پے کے مدمقابل ہوگی،گرین شرٹس نے ایونٹ سے پہلے عمان اور بنگلا دیش کے خلاف پریکٹس میچ میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی، کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ پریکٹس میچ کی کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔