23 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:24
پہلا ٹی 20:زمبابوے کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - ہرارے…پاکستان اور اور زمبابوے کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی 20کیلئے زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دیتے ہوئے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کیپٹن محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم جیتنے کے لیے پرعزم ہے،پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے کو آسان نہیں لے گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں صہیب مقصودکو شامل کیا گیا ہے۔