24 اگست 2013
وقت اشاعت: 14:27
ایشیا کپ ہاکیمیں پاکستان نے جاپان کو7-0سے ہرادیا
جیو نیوز - ایپوہ…ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان نے جاپان کو7-0سے ہرا دیا. ایپوہ میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف میں گرین شرٹس چھائی رہی ،پاکستان نے جاپان کے خلاف چھ گول اسکور کئے ،محمدوقاص نے کھیل کے ابتدامیں ہی پہلا گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے،،جاپان ٹیم پاکستانی فارورڈ ز کو روکنے میں بالکل ناکام دکھائی دی،،کھیل کے پہلے ہاف ختم ہونے تک پاکستان نے 6 گول کئے تھے،دوسرے ہاف میں مزید ایک گول کر کے پاکستان نے اسکور 7 صفر کردیا،پاکستان کی جانب سے محمد وقاص،،محمد توثیق،اور محمد عمران نے دو دو گول اسکور کئے۔