25 اگست 2013
وقت اشاعت: 5:46
ایمرجنگ ٹیمز کپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے160 رنز کاہدف
جیو نیوز - سنگاپور…اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز کپ کرکٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔سنگاپور میں جاری ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز بنائے، اس طرح بھارت کو میچ میں کامیابی کیلئے 160 رنز کا ہدف ملا ہے۔