5 نومبر 2014
وقت اشاعت: 18:24
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز،پاکستان ٹیم کےاعلان میں 1دن کی تاخیر
جیو نیوز - لاہور..........نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کےاعلان میں ایک دن کی تاخیر ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب پاکستان ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف جس 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا اسے برقرار رکھنے کا امکان ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9نومبر سے ہوگا۔