6 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:57
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ، پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہو گا
جیو نیوز - لاہور......آسٹریلیا سے جیتنے والی ٹیم میں رد و بدل کے لیے مشاورت ،نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ، پاکستان ٹیم کا اعلان آج ہو گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ٹیسٹ سیریز 9 نومبر کو شروع ہورہی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے خلاف 3ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جا ئے گا۔دونوں ٹیمیں3ٹیسٹ ، 2 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچ کھیلیں گے۔