6 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:48
نیوزی لینڈکیخلاف سیریزکیلئےپاکستانی ٹیم کااعلان
جیو نیوز - لاہور....... پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی وہی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی سے گریز کرتے ہوئے وہی 16رکنی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مصباح الحق کپتان، محمد حفیظ، احمد شہزاد، اظہر علی، یونس خان، سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، اسد شفیق ، احسان عادل، حارث سہیل، عمران خان، راحت علی، شان مسعود، توفیق عمر اور محمد طلحہ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9نومبر سے شروع ہوگا۔