11 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:57
اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز:نوواک جوکووچ کا کامیاب آغاز
جیو نیوز - لندن ......دفاعی چیمپین نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا کامیاب آغاز کردیا۔لندن میں جاری ایونٹ میں عالمی نمبر کا پہلے میچ میں سامنا تھا کرویشیا کے مارین چلچ سے، ٹاپ سیڈ جوکووچ نے باآسانی چھ ایک اور چھ ایک سے میچ جیت کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی، ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹین اسلیس وافرینکا نے چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ کو چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی۔