13 نومبر 2014
وقت اشاعت: 4:51
بی بی سی نےپاکستانی کرکٹرزکوپھنسانےوالے مظہر محمودکاپول کھول دیا
جیو نیوز - لندن......روپ دھارکرراز حاصل کرنےوالےپاکستانی نژاد برطانوی رپورٹر کوبےنقاب کردیاگیاہے ،بی بی سی نےاپنے خصوصی پروگرام میں پاکستانی کرکٹرزکوجال میں پھنسانےوالے مظہر محمودکاپول کھول دیاہے۔جعلی شیخ کےنام سےمشہورمظہرمحمود کےطریقہ واردات سےمتعلق بی بی سی نےخصوصی پروگرام پیش کیا۔پاکستانی نژاد مظہر محمود نےاپنی شناخت چھپانےکےلیے قانونی جنگ بھی کی تھی مگر برطانوی ٹی وی نےیہ جنگ جیت لی۔مظہر محمود نے اپنے تیس برسوں پرمحیط کیریئر میں کئی سیلبریٹیز، عوامی شخصیات اورکھلاڑیوں سےمتعلق سنسنی خیزانکشافات کیےتھےتاہم مظہرمحمودکےایک ساتھی ہی نے بھانڈاپھوڑدیاہےکہ کئی کیسزایسےتھےجن میں لوگوں کو دانستہ پھنسایاگیا۔مظہرمحمود برطانیہ کےصف اول کےاخبارات کےلیےکام کرتارہاہے۔مظہرمحمودنےپاکستانی کرکٹرسلمان بٹ، محمدآصف اور عامرکومیچ فکسنگ میں پھنسایاتھاجس کےسبب تینوں کھلاڑیوں کوبرطانیہ میں مقدمات کاسامناہواتھا۔برطانیہ کے سابق اٹارنی جنرل لارڈگولڈاسمتھ کاکہناہےکہ مظہرمحمودکےریکارڈکی پھرسےجانچ کی جانی چاہیے۔پینوراماپروگرام میں بتایاگیاکہ مظہرمحمودکی تصاویر ظاہرکرنےکامقصدیہ ہےکہ آئندہ کسی شخص کووہ باآسانی اپنےجال میں نہ پھنساسکے۔