13 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:56
روہیت شرما کا ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ
جیو نیوز - کولکتا........ بھارتی کرکٹر روہیت شرما نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 264 رنز بنائے اور اننگز کی آخری گیند پر آئوٹ ہوئے۔ روہیت شرما نے ون ڈے میچ میں پہلی مرتبہ ڈھائی سو رنز کا ہندسہ عبور کیا اور وریندرسہواگ کا219رنزکارکارڈتوڑدیا۔