تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:10

اے ٹی پی ٹور ٹینس، سوئٹزر لینڈ کے اسٹینلاس واو رینکا سیمی فائنل میں

جیو نیوز - لندن...... سوئٹزر لینڈ اسٹینلاس واو رینکا نے اے ٹی پی ٹور فائلنز کے لاسٹ فور میں جگہ بنالی،واوینکا نے مارین سلیچ کیخلاف تین سیٹس میں کامیابی حاصل کی ۔لندن میں جاری ٹورنامنٹ میں سوئٹزر لینڈ کے اسٹینلا س واورینکا نے کروشیا کے مارین سلیچ کے خلاف پہلا سیٹ چھ تین سےجیتا۔ دوسرے سیٹ میں کروشین کھلاڑی نے بہتر کھیل پیش کیا اور چار سے کامیابی حاصل کی ،لیکن تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ سوئس کھلاڑی نے چھ تین سے جیت کر ایونٹ کے سیمی فاَبل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن روجر فیڈرر سے ہوگا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.