15 نومبر 2014
وقت اشاعت: 18:40
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹیسٹ پیر سے دبئی میں شروع ہوگا
جیو نیوز - لاہور...... پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پیر سے دبئی میں کھیلا جائے گا، زخمی احمد شہزاد کی جگہ توفیق عمر کو جگہ ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پیر کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی شاہینوں نے کیویز کو 248 رنز سے شکست دی ۔شاندار کامیابی پر عوام بھی خوش اور ٹیم منجمنٹ بھی راضی اور سیلیکٹرز بھی مطمئن ہیں ۔اسی لئے دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔صرف احمد شہزاد زخمی ہونے کی وجہ سے باہر ہوئے ہیں، ان کی جگہ توفیق عمر کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ادھر کیوی ٹیم کے کپتان برینڈن مکلوم پر امید ہیںکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیریز میں کم بیک کرے گی۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔