تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:43

اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا فاتح کون ؟آج فائنل ہے

جیو نیوز - لندن......اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کا فاتح کون ہوگا ۔ ایونٹ کے ٹائٹل میچ میں آج ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ اور سابق چیمپین راجر فیڈرر آمنے سامنے ہونگے۔لندن کے او ٹو ایرینا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر نے سخت مقابلے کے مقابلے ہم وطن اسٹین اسلین وافرینکا کو شکست دی، چھ بار کے سابق چیمپین کی جیت کا اسکور چار چھ، سات پانچ اور سات چھ رہا۔فائنل میں انکا مقابلہ ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ سے ہوگا۔سیمی فائنل میں جوکووچ نے جاپان کے کائی نشیکووری کو چھ ایک، تین چھ اور چھ صفر سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.