17 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:23
دبئی ٹیسٹ،نیو زی لینڈ کاٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جیو نیوز - دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
دبئی.......دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں،زخمی اوپنرز احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی جگہ توفیق عمر اور شان مسعود جبکہ عمران خان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ عمران خان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ نے دبئی ٹیسٹ کی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ ابوظبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 248رنزسے شکست دی تھی۔