تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:40

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ،بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

جیو نیوز - کراچی....... بھارت نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز کے لیے مدعو کرکے خوب فائدہ اٹھایا۔ جہاں چار میچز کی سیریز کے دوران بھرے ہوئے اسٹیڈیمز نے بورڈ کے خزانے میں مزید دولت جمع کی وہیں بھارتی کرکٹ ٹیم نے نہ صرف ریکارڈز قائم کیے بلکہ عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر بھی قبضہ کرلیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت نے سیریز میں کلین سوئپ کے ساتھ دو درجے بہتری حاصل کی اور اس طرح وہ تیسری سے پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.