18 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:2
دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان کے دو وکٹوں پر 34 رنز
جیو نیوز - دبئی.........دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 403 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹو ں کے نقصان پر 34رنز بنالئے۔دبئی ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 243 رنز تین وکٹ سے اننگز آگے بڑھائی لیکن کوری اینڈرسن اور سنچری میکر ٹام لیتھم دو رنز کے مجموعی اضافے کے بعد ہی ڈریسنگ روم لوٹ گئے۔ جیمی نیشم 17رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں وکٹ پر بی جے واٹلنگ اور مارک کریگ نے 68 رنز کا اضافہ کیا۔ واٹلنگ 39 اور کریگ نے 43 رنز کی اننگز کھیلی، چائے کے وقفے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم 403رنز بنا کر ڈریسنگ روم گئی۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان نےاننگز شروع کی تو پہلا نقصان 28رنز پر اٹھانا پڑا۔شان مسعود 13رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔ توفیق عمر بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔ وہ 16 رنز ہی اسکور کرسکے جب کھیل ختم ہواتو پاکستان نے دو وکٹوں پر 34 رنز بنالئے ۔اظہر علی 4 اور یونس خان 1 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔