21 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:8
کیویز کی اننگز ڈکلیئر ، پاکستان کو جیت کیلئے 261رنز کا ہدف
جیو نیوز - دبئی...... دبئی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روزمیچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، کیوی کپتان نے 250 رنز 9کھلاڑی آئوٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی، اس طرح پاکستان کو میچ جیتے کیلئے 261 رنز کا ہدف ملا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز نے گذشتہ روز کے اسکور 167رنز 6کھلاڑی آئوٹ سے اننگز آگے بڑھائی،راس ٹیلر 77اور مارک کریگ نے صفر سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔کریگ 34رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے، اس دورن راس ٹیلر نے شاندارسنچری اسکور کی، وہ 104رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ سائوتھی نے 20 رنز بنائے۔جب مجموعی اسکور 250 رنز پر پہنچا تو کیوی کپتان مک کلم نے حیران کن طور پراننگزڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا، اس طرح پاکستان کو میچ جیتنےکیلئے 261رنز درکار ہیں۔پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے 5 اورذوالفقار بابر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔