24 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:36
آئی سی سی رینکنگ: ٹاپ 10میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں
جیو نیوز - دبئی.....آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین میں تو کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں لیکن آوٹ آف ایکشن سعید اجمل، اب بھی ٹاپ ون ڈے بالر ہیںجنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی سیریز کے بعد آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، کپتان مصباح الحق 13ویں پوزیشن پرہیں۔احمد شہزاد کا 16واں، محمد حفیظ کا 20واں نمبر ہے۔جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ولئیرز بدستور ٹاپ ون ڈے بیٹسمین ہیں،بھارت کے ویراٹ کوہلی دوسری اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیسری پوزیشن پر ہیں۔پابندی کا شکار سعید اجمل بدستور ٹاپ ون ڈے بالر ہیں،ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن کی دوسری پوزیشن ہے،جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین کا تیسرا نمبر ہے۔سری لنکا کے اینجلو میتھیوز ٹاپ ون ڈے آل راونڈر بن گئے ہیں،محمد حفیظ دوسرے، شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔