تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 12:1

فل ہیوز کی مو ت : کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں کی اہل خانہ سے تعزیت

جیو نیوز - سڈنی ......آسٹریلوی بلے باز فل ہیوز کی ناگہانی موت پر پاکستان ،بھارت،ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقہ کےکرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں نے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔سر پر باؤنسر لگنے سے زخمی فل ہیوز 3 دن زندگی اور موت میں کشمکش میں رہنے کے بعد آج چل بسے تھے ۔ فل ہیوز کی موت پرمیلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پرچم سرنگوں رہے گا۔پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ فل ہیوز کی موت بہت بڑا دھچکا ہے، میری دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔سابق کپتان ویسٹ انڈیزویو رچرڈزنے کرکٹر کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ میری ہمدری ہیوز خاندان کیساتھ ہے۔سابق جنوبی افریقی کپتان گراہم اسمتھ نےفل ہیوز کی موت کو غم ناک خبر قراردیا اور کہا کہ ان کی موت پرجذبات کا اظہار ممکن نہیں۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر گیلن میک گرا،عمر اکمل ، روہیت شرما،اے بی ڈی ویلئز شان پولاک،شعیب اختراوربریٹ لی نے فل ہیوز کی موت کو دل دکھانے والی خبر اور بڑا دھچکا قرار دیا اور کہا کہ آج کرکٹ کیلئے بہت برا اور افسوسناک دن ہے۔ہیوز کی موت کا صدمہ لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ،شاندار کھلاڑی کی کمی کو محسوس کرینگے۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے فل ہیوز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ فل ہیوز کے خاندان کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔پی سی بی نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.