27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 15:48
فٹ رہنا چاہتا ہوں،دوسروں کی باتوں پر توجہ نہیں،محمد عامر
جیو نیوز - لاہور ......سزا یافتہ پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ میرا فوکس خود کو فٹ رکھنا ہے ،جس نے جو کہنا ہے، کہتا رہے، باتیں کرنے والوں پر میں توجہ نہیں دیتاہوں۔جیو نیوز سے گفتگو میںانہوں نے کہا کہ تاحال میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی تیاری کر رہا ہوں، کسی کھلاڑی کی باتوں سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے جب وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔