27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:38
فلپ ہیوز کی موت کودنیا کھبی فراموش نہیں کر سکے گی،احمد شہزاد
جیو نیوز - لاہور......پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کا کہناہے کہ ہیوز کی موت کرکٹ کا ایسا واقعہ ہے جسے دنیا کھبی فراموش نہیں کر سکے گی ۔جیونیوز سے گفتگو میں میں پاکستانی اوپنر نے کہا کہ وہ ہیوز کے ساتھ بہت کھیلے ہیں،انہیں شدید صدمہ پہنچا۔احمد شہزاد نے کہا کہ کھیل میں جدت آ رہی ہے،اس لیے اس میں استعمال ہونے والا سامان بھی اپ گریڈ ہونا چاہیے۔پاکستانی اوپنر نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ کھیل کے دوران حفاظتی سامان ضرور استعمال کریں۔