28 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:24
بلائنڈکرکٹ ورلڈکپ،پاکستان نےبھارت کو7وکٹ سےہرادیا
جیو نیوز - کیپ ٹاؤن.........ساؤتھ افریقا میں کھیلے جانے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 7وکٹ سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 259رنز اسکور کیے۔ اجے ریڈی 71رنز بناکر نمایاں رہے ۔ پاکستان کے ذیشان عباسی نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ہارون نے ناقابل شکست 84رنز بنائے، انیس جاوید 50رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پاکستان کے محمد جمیل 74رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ہفتے کو جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی۔