تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:36

سنگاپور، آندرے آگاسی نے مداحوں کے ہمراہ ٹینس کھیلی

جیو نیوز - سنگا پور......سابق امریکی ٹینس اسٹار آندرے آگاسی نے سنگاپور میں مداحوں کے ہمراہ ٹینس کھیلی، اس چیریٹی ایونٹ میں انکا ساتھ موجودہ ٹینس کھلاڑیوں نےبھی دیا، یہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کا منظر نہیں بلکہ یہ سنگاپور میں ہونے والا فنڈ ریزنگ ایونٹ ہےجسے گائل موفیلز، اینا ایوانووچ اور آندرے اگاسی کی موجودگی نے چار چاند لگادئیے،سابق اور موجودہ ٹینس اسٹارز کی موجودگی میں مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہاکسی نے اپنے ہیروکے ہمراہ ٹینس کھیلی،تو کسی نے ہاتھ ملا یا اور آٹو گراف لیا۔اس موقع پر سابق عالمی نمبر ایک آندرے اگاسی نے کہا کہ اے ٹی پی ٹور نے دنیا بھر میں کئی فلاحی کاموں کا بیڑہ اٹھایا ہے جس پر انہیں فخر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.