20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:22
جنوبی افریقہ میں گولفکا کھلاڑی مگرمچھ کے حملے میں ہلاک
جیو نیوز - کیپ ٹائون..... جنوبی افریقہ میں گالف کا کھلاڑی مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والے گالفر جیکسن کی لاش تالاب سے مل گئی ہے۔حکام کے مطابق کروگر نیشنل پارک میں پینک نامی تالاب کے کنارے سے گالفر بال کو ہٹ لگا رہا تھا جب تالاب سے ایک مگر مچھ نے نکل کر اس پر حملہ کر دیا۔کروگر نیشنل پارک کی انتظامیہ کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق 29 سالہ جیکسن ویندر کو مگر مچھ نے اچانک جبڑے میں دبوچا اور تالاب کے اندر کھینچ لیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی تلاش میں تین گھنٹے کا وقت لگا۔ مگر مچھ کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیاگیا ہے۔مرنے والا گالفر پارک کے ایک ملازم کا بیٹا تھا۔پولیس آفسر اوباس کوٹزر کے مطابق جیکسن اپنے دوست کے ہمراہ گالف کھیل رہا تھا ، ان دونوں میں مقابلہ ہو رہا تھا کہ کون تالاب کے کنارے سے زیادہ بالز اسکور کر سکتا ہے۔