تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:9

بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ : پاکستان ،بھارت آج فائنل میں مد مقابل ہونگے

جیو نیوز - کراچی.......بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹائون میںہونے والے سیمی فائنل میںپاکستان نے انگلینڈ کو8وکٹ سے شکست دی۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے263رنز بنائے۔پاکستان کےعامر اشفاق نے 14گیندوں پر نصف سنچری بناکر نیا ریکارڈ قائم کیا۔اس سےقبل پاکستان کے عبدالرزاق نے17گیندوں پر نصف سنچری بناکر ریکارڈ قائم کیا تھا جو عامر اشفاق نے توڑ دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.