23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:27
دوسرا ون ڈے :پاکستان اے نے کینیا کو 155 رنز سے ہرادیا
جیو نیوز - لاہور.......شرجیل خان کی سنچری کی بدولت پاکستان اے نے کینیا کو دوسرے ون ڈے میں 155 رنز سے ہرادیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 45اوورز میں 314رنز بنائے۔شرجیل خان 138 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ بابر اعظم اور کپتان فواد عالم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جواب میں کینیا کی ٹیم 159رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔شاہ زیب احمد نے تین، فواد عالم اور رضا حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مین آف دی میچ شرجیل خان اور کینیا ٹیم کے کپتان نے میچ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ پاکستان اے نے دوسرا ون ڈے 155رنز سے جیت کر 5میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔