23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:36
قومی ہاکی ٹیم آج واہگہ کے راستے بھارت سے وطن پہنچے گی
جیو نیوز - لاہور........چیمپینز ٹرافی میں سلور میڈل جیتنے والی ٹیم پاکستان کچھ دیر میں بھارت سے وطن واپس پہنچ رہی ہے۔بھارتی سرزمین پرکھیلے گئے چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو زیر کیا ۔ہالینڈ کو بھی شکست دی ۔لیکن فائنل گرین شرٹس جرمنی کو زیر نہ کرسکے۔پاکستانی ٹیم گولڈ میڈل تو نہ جیت پائی ،لیکن شاندار کارکردگی کی بدولت سلور میڈل اور پوری قوم کے دل ضرور جیت لیے۔قومی ٹیم کچھ دیر میں براستہ واہگہ بھارت سے لاہور پہنچ رہی ہے جہاں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔