24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:5
چوتھا ون ڈے :نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7رن سے ہرادیا، سیریز برابر
جیو نیوز - ابوظہبی.........ابوظہبی میں ہونے والے چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان5میچوں کی سیریز2-2سےبرابر ہوگئی۔نیوزی لینڈنےپاکستان کو7رنز سےشکست دی۔نیوزی لینڈ نے5کھلاڑی آؤٹ پر 299رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 292رنز بنا سکا۔پاکستان کی جانب سےیونس خان نے103رنزکی اننگز کھیلی۔ شاہدآفریدی نے49اورناصرجمشیدنے30رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کےڈینیئل ویٹوری نے3وکٹیں حاصل کیں۔