تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:26

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی ٹویٹر پر سچن کو پیچھے چھوڑ دیا

جیو نیوز - ممبئی.......بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ورات کوہلی نے گریٹ بیٹسمین سچن ٹندولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، لیکن یہ کارنامہ انھوں نے کرکٹ کی پچ پر نہیں بلکہ ٹوئٹر کی دنیا میں کیا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق ٹوئٹر پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد سچن ٹندولکر سے بھی زیادہ ہو گئی ہے ۔کوہلی کو ان کے اکاؤنٹ پر اڑتالیس لاکھ ستّر ہزار ایک سو نوے افراد فالو کرتے ہیں ، دوسری طرف سچن ٹنڈولکلر کے فالوورز کی تعداد اس وقت اڑ تالیس لاکھ انہتر ہزار پانچ سو انچاس ہے ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بھی ایک بڑی تعداد ٹوئٹر پر فالو کرتی ہے اور اس وقت انہیں تینتیس لاکھ ستائیس ہزار سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.