6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:4
بھارت نے ورلڈ کپ 2015 کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا
جیو نیوز - ممبئی......ورلڈ کپ 2015 کے لئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، قیادت مہندراسنگھ دھونی کریں گے، آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں کھیلے جانیوالے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کےلئے بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا،بھارتی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے وہ یہ ہیںکپتان مہندرا سنگھ دھونی ،شیکھر دھون،ویراٹ کوہلی،سریش رائنا،رویندرہ جڈیجہ ،بھونیشور کمار،محمد شامی،امیش یادیو ،اسٹورٹ بنی،اجینکیا رہانے،اشانت شرما،روہت شرما،امباٹی رائڈو،وری چندر ایشون،اور ایکسر پٹیل ،بھارت ایونٹ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف پاکستان کے خلاف 15 فروری کو کھیلے گا۔