تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:21

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل: پاکستانی کھلاڑیوں کی سزاؤں پرنظرثانی ہوگی

جیو نیوز - لندن .....برطانیہ میں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کی سزاؤں کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی، صحافی مظہر محمود کی جانب سے مبینہ اسپاٹ اسکینڈل کے فراہم کردہ ثبوتوں پر خدشات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک برطانوی اخبار کے مطابق 2011 میں 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو جیل بھیجنے اور قید کی سزا کے فیصلے کا ری و یوان 25 مقدمات میں شامل ہے جنہیں مظہر محمود کی طرف سے فراہم ثبوت پر خدشات کی روشنی میں کراؤن پراسیکیوشن سروس جائزہ لے رہی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 3 ارکان سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر بالترتریب 10،7 اور5 سال کی پابندی لگا دی گئی تھی اور تینوں کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی تھی۔ اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں عامر پر عائد 5 سالہ پابندی آئندہ سال اگست میں ختم ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.