تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:18

ڈاکار ریلی: قطرکے ناصرالعطیہ نے دوسری بار کار ریلی جیت لی

جیو نیوز - سنتیاگو........قطر کے ناصر العطیہ نے ڈکار ریلی جیت لی جبکہ بائک کیٹیگری میں اسپین کے مارک کوما فاتح رہے۔ڈاکار ریلی میں ڈرائیورز کی آخری مرحلے میں تیز رفتاری عروج پر رہی۔دلکش نظاروں سے گزرتی ہوئی گاڑیاں اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھیں۔ہر کوئی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششوں میں لگا ہوا تھا۔مگر فتح ملی قطر کے ڈرائیور ناصر العطیہ کو جنھوں نے آخری مرحلہ 301 منٹ میں فاصلہ طے کرکے جیت اپنے نام کی ۔ناصر العطیہ دوسری مرتبہ چیمپئن شپ جیتے ہیں۔دوسرا نمبر ساوتھ افریقہ کے جینیل ڈی ویلیرز کے نام رہا ۔تیسری پوزیشن پولینڈ کے ڈرائیور نے حاصل کی۔بائک کیٹیگری میں اسپین کے مارک کوما نے فتح سمیٹی ، انھوں پانچویں مرتبہ یہ ریس اپنے نام کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.