18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:34
آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے ٹیم منگل کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی
جیو نیوز - لاہور........آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم 20 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی کل لاہور میں جمع ہونگے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز آرمی پبلک اسکور کا دورہ کیا اور سانحہ پشاور کے لواحقین سے اظہار یکجہتی میں گزارا ۔کھلاڑیوں نے اسپتال میں زخمی طلبا کی عیادت کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔پلئرز کل لاہور میں اکھٹے ہوں گے اور وہیں سے ٹیم 20 جنوری کو ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے دبئی جائے گی جہا ں پر ٹیم کا 12 گھنٹے کا قیام ہےاور پھر ٹیم اگلی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ورلڈ کپ سے پہلے قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔