تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:30

برفانی پہاڑوں پر سائیکل ریس اسپین کے ٹومی میسر نے جیت لی

جیو نیوز - برن...... سوئٹزرلینڈ کے برفانی پہاڑوں پر سائیکل دوڑانے کا مقابلہ اسپین کے ٹومی میسر نے جیت لیا۔شدید برفباری اور حسین مناظر،اونچے نیچے پہاڑوں پر مشکل راستےاور ان پر سائیکل دوڑانے کا 3 روزہ انوکھا مقابلہ20 ملکوں کے 120 سے زائد ماونٹین بائیکرز کے مابین ہوا۔پہلے ونٹرفیسٹول کے شرکاء کو پہلے مرحلے میں30 کلومیٹر کافاصلہ طے کرنے کے ساتھ 6سو میٹر کی اونچائی بھی عبور کر تھی جس میںاسپین کے میسر مہارت کے ساتھ فاتح قرار پائے ،دوسرا مرحلے میں منزل تھی ایک ہزار 860 میٹر اونچا مقام ،یہاں سوئٹزر لینڈ کے "سیلیو بوسر" نے میدان مارا،تیسرا مرحلہ سوئٹزر لینڈ کے "ریموہیوٹاچی" Remo Heutschi نے جیتا،تاہم شدید برفباری کے باعث ریس کے ٹریک میں تبدیلی کی گئی جس کے بعد متفقہ طور پر مجموعی مقابلے میں اسپین کے ٹومی میسر فاتح رہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.