18 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:30
اے بی ڈویلیئرزکا ون ڈے میں تیزترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ
جیو نیوز - جوہانسبرگ.......... جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئرزنے ون ڈے کرکٹ میں تیزترین نصف سنچری کا نیا رکارڈ قائم کردیا۔ اے بی ڈویلیئرزنے 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ویسٹ انڈیزکے خلاف 16 گیندوں پرنصف سنچری مکمل کی۔ جنوبی افریقا کے بیٹسمین نے سری لنکا کےجےسوریا کا 17 گیندوں پرنصف سنچری کاریکارڈتوڑدیا۔